ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / نیٹو فنڈز کے حوالے سے ٹرمپ کا دعویٰ درست نہیں ہے: جرمن وزیر دفاع

نیٹو فنڈز کے حوالے سے ٹرمپ کا دعویٰ درست نہیں ہے: جرمن وزیر دفاع

Tue, 21 Mar 2017 12:47:57    S.O. News Service

برلن،20مارچ(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)جرمنی کی خاتون وزیر دفاع اْرزْولا فان ڈیئر لائن کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ دعویٰ درست نہیں ہے کہ نیٹو کی کافی زیادہ رقوم برلن حکومت کے ذمے واجب الادا ہیں۔ جرمنی کی طرف سے نیٹو کے لیے فوجی اخراجات کے معاملے پر دونوں ممالک کے تعلقات میں تناؤ پایا جاتا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جرمن چانسلر انگیلا میرکل سے ملاقات کے چند گھنٹوں بعد ہفتے کے روز اپنے ایک ٹوئیٹ میں کہا تھا کہ جرمنی کے ذمے نیٹو کی ’’بڑی رقوم واجب الادا ہیں‘‘۔ ٹرمپ کے عہدہ صدارت سنبھالنے کے بعد سے دونوں رہنماؤں کی یہ پہلی ملاقات تھی۔


Share: